آج کا دور انٹرنیٹ کا دور ہے اور ہم روزانہ درجنوں ویب سائٹوں کو وزٹ کرتے ہیں جن میں سے متعدد کو استعمال کرنے کیلئے پاس ورڈ کی ضرورت پڑتی ہے۔ ہر اکاﺅنٹ کیلئے ایک ہی پاس ورڈ استعمال کرنا غیر محفوظ طریقہ ہے لیکن ہر ویب سائٹ کیلئے علیحدہ پاس ورڈ ہو تو اتنے سارے پاس ورڈ یاد کیسے رکھیں؟
ایک موبائل ایپ جو آپ کو بڑے دھوکے سے بچا سکتی ہے
ویب سائٹ purewow.com کے مطابق بہت سے پاس ورڈ بنانا اور انہیں ہمیشہ یاد رکھنا بہت ہی آسان ہے۔ اس
کا طریقہ مندرجہ ذیل ہے:
-1اپنی مرضی کا کوئی بھی آسان پاس ورڈ، جو آپ اکثر استعمال کرتے ہیں، منتخب کریں، مثلاً "PAK123"
-2 اب آپ جس بھی ویب سائٹ کیلئے پاس ورڈ بنانا چاہتے ہیں اس کے نام کے دو حروف اپنے آسان پاس ورڈ کے ساتھ جوڑ دیں، مثلاً فیس بک کیلئے "PAK123FB" یوٹیوب کیلئے "PAK123YT" ٹوئٹر کیلئے "PAK123TT" جی میل کیلئے "PAK123GM" وغیرہ وغیرہ۔
اس طریقے سے آپ جتنی مرضی ویب سائٹوں کیلئے علیحدہ علیحدہ پاس ورڈ استعمال کریں، اور یہ آپ کو کبھی بھی نہیں بھولیں گے۔